صیہونیوں کے سیکورٹی حلقوں نے ایرانی ڈرونز کی طاقت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کو سب سے خطرناک خطرہ قرار دیتے ہوئے کروز میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے مشترکہ حملوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی "سما" نے آج دنیا میں ڈرون کے استعمال میں توسیع اور اسلامی جمہوریہ ایران اور مزاحمت کے محور کی ڈرون صلاحیتوں سے صیہونیوں کے خوف کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ ناجائز صیہونی ریاست کا سیکورٹی ریسرچ سنٹر ایران کے ڈرون منصوبے کو سب سے خطرناک اور اسرائیل کے لیے ممکنہ خطرہ قرار دیتا ہے۔
اس سے قبل "Arab 48" ویب سائٹ (1948 کے مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے فلسطینیوں سے تعلق رکھتی ہے) نے ایرانی ڈرون کے بارے میں ایک رپورٹ میں ایران کے ڈرون پروگرام کو ناجائز صیہونی ریاست کے خلاف سب سے زیادہ خطرناک ممکنہ خطرہ قرار دیا تھا۔
اس رپورٹ میں کہا گیا کہ صہیونی حکام کے مطابق، ایرانی ڈرون ایک معمولی رجحان سے ایک "بڑھتے ہوئے خطرے" میں تبدیل ہو گئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ